بھٹکل:23؍جولائی (ایس اؤ نیوز) شرالی کے تٹی ہکل علاقےمیں پیر کی دیر رات مقامی نوجوانوں نے سڑک کنارے گھوم رہے جانوروں کو چوری کرنےکی کوشش کا الزام عائد کرتے ہوئے ایک سواری سمیت تین جانوروں کو پولس کے حوالے کردیا ہے۔
اطلاع کے مطابق یہاں کے لوگوں نے پولس کو بتایا کہ سواری میں 4-5 چور تھے، وہ سب فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ ان کے مطابق پیر کی رات موسلادھار بارش ہونے کی وجہ سے ملزموں نے حالات کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کی ، مگر عوام نے جانوروں کی چوری کی کوشش کو ناکام بنادیا۔ پولس اب ملزموں کی تلاش میں سرگرداں ہے، بھٹکل دیہی پولس تھانے میں کیس درج کرلینےکے بعد جانچ جاری ہے۔